ویوو نے پاکستان میں طاقتور بیٹری کیساتھ Y32متعارف کرا دیا
دو مختلف میموری ویریئنٹس میں پیش ،قیمت 82999اور 99999روپے مقرر
لاہور(سٹاف رپورٹر)ویوو نے پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون vivo Y32متعارف کرا دیا جوخاص طور پر ایسے صارفین کیلئے بنایا گیا ہے جنکا دن مصروف گزرتا ہے اور انہیں ایسے فون کی ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک ساتھ دے اوریہ پورا دن ساتھ دے گا۔ 8000mAhکی بڑی طاقتور بیٹری، خوبصورت ڈیزائن اور مضبوط ساخت کیساتھ Yسیریز کے اس نئے فون پر صارفین دن بھر اپنے کام آسانی سے جاری رکھ سکیں۔vivo Y32کی سب سے بڑی خوبی اسکی طاقتور بیٹری ہے جو صارفین کو بار بار فون چارج کرنے کی پریشانی سے بچانے کیلئے بنائی گئی ہے vivoY32پاکستان میں 3 خوبصورت رنگوں ٹوائی لائٹ ریڈ ، سن سیٹ اورنج اور میٹیور وائٹ میں دو میموری ویریئنٹس میں دستیاب ہے ۔ 6GB RAM + 128GBسٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 82999روپے جبکہ 6GB RAM + 256GB سٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 99999 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments