ڈی آئی جی کی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)سیکنڈ ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 میں لاہور پولیس کا نام روشن کرنے اور میڈلز جیتنے والی لاہور پولیس کی ٹیم کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچی۔۔۔
جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی عمران کشور نے فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیمپئن شپ میں ہیڈ کانسٹیبل مجید، کانسٹیبل رضوان اور کانسٹیبل منظور نے گولڈ میڈلز حاصل کیے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل بلال نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments