سگی بہنوں سے زیادتی کے الزامات پر دوملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے سگی بہنوں سے زیادتی کے الزامات پر دوملزموں کوگرفتارکرلیا۔
سبزہ زار پولیس نے سگی بہن سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم علی حسنین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کودرخواست کے مطابق ملزم شادی سے قبل بھی اپنی بہن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور وہ اسے چار سال قبل شادی ہونے کے بعد بھی اسکے سسرال جاکر ہراساں کرتا رہا۔ سبزہ زار پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔ گجر پورہ پولیس نے بھی 15 سالہ بہن سے بھائی کی مبینہ زیادتی پرملزم عمر کومتاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments