موبائل فونز کو جعلی IMEIنمبرز لگا کربیچنے والا ملزم گرفتار

موبائل فونز کو جعلی IMEIنمبرز لگا کربیچنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کو جعلی IMEIنمبرز لگا کر فروخت کرنیوالے ملزم منور کو موچی پورہ مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔

ملزم مخصوص گاہکوں سے چوری شدہ آئی فونز اور دیگر موبائل فونزخریدتا اورانکے IMEIنمبرز تبدیل کرکے جعلی نمبروں کیساتھ سستے داموں فروخت کرتا تھا۔ کارروائی میں ملزم سے سوسے زائد موبائل فونز اور کمپیوٹر سسٹم برآمد کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...