ہوم اکنامکس یونیورسٹی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیاں ، انکوائری کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آگیا۔
معاملہ سنڈیکیٹ اجلاس میں زیر بحث آیا جہاں بھرتی طریقہ کار پر سوال اٹھائے گئے ۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار کی بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے انکوائری کی ہدایت بھی کردی۔ وزیر تعلیم نے ڈرافٹ منٹس بھی مسترد کردئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments