لوہاری مارکیٹ میں چھاپے ،جعلی ادویہ کی بڑی مقدار ضبط

لوہاری مارکیٹ میں چھاپے ،جعلی ادویہ کی بڑی مقدار ضبط

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے لوہاری مارکیٹ میں مبینہ جعلی ادویہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔ڈرگ کنٹرول حکام کے مطابق مارکیٹ میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔

چھاپوں کے دوران GABAFIL 300mg (Pregabalin)کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئی۔ برائیل فارما کے نام سے تیار کردہ ظاہر کی جانیوالی دوا جعلی نکلی۔ دوا کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے جبکہ جعلی دوا کی فروخت اور سپلائی چین کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ مقدمہ اندراج کیلئے مجاز اتھارٹی سے بھی رجوع کر لیاگیا ۔چیف ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود کاکہناہے کہ شہری GABAFIL 300mg صرف مستند ڈاکٹر کے نسخے پراستعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...