وزیر صحت ،ڈپٹی سپیکر کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ،تحائف تقسیم

 وزیر صحت ،ڈپٹی سپیکر کا سندس  فاؤنڈیشن کا دورہ،تحائف تقسیم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

 تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات پر انکی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور انہیں تحائف تقسیم کیے ۔اس موقع پر ایم پی اے چودھری محمود ، نعیم گل، سندس فاؤنڈیشن کے بانی یاسین خان ، ڈائریکٹر خالد عباس ڈار اور ڈائریکٹر فنانس علی رؤف بھی موجود تھے ۔ یاسین خان نے مہمانوں کو مریض بچوں کو فراہم طبی سہولیات پربریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...