نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ ،اراضی کے نئے استعمال کی تجویز
3200کنال مختص اراضی کو ایل ڈی اے سٹی کے پائن سیکٹر میں استعمال کرنے پر غور
لاہور(شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،896اپارٹمنٹس کی تعمیر ختم کرکے مختص اراضی کو نئے رہائشی اور کمرشل منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز،منصوبے کیلئے مختص ہزاروں کنال اراضی کو ایل ڈی اے سٹی کے پائن سیکٹر میں استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں شروع ہونیوالا نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبہ تاحال تعمیراتی تعطل کا شکار ہے ۔ کنٹریکٹر کا انتخاب ،شہریوں سے رقوم بھی وصول کی گئیں تاہم تعمیر آگے نہ بڑھ سکی۔اب جاری رکھنے کی بجائے اسکی ازسرنو منصوبہ بندی زیر غور ہے ۔ موضع ہلوکی کی تین ہزار دو سو کنال اراضی کو پائن سیکٹر میں استعمال کرنے کے معاملے پر محکمہ ہاؤسنگ میں مشاورت جاری ہے ،زیر تعمیر حصے سمیت اپارٹمنٹس کیلئے مختص اراضی کو بھی ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا حصہ بنانے اور نئے سرے سے پلاننگ پر غور کیا جا رہا ہے ۔منصوبے کے الاٹیز کو اصل رقم بمعہ سود واپس کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔نیا پاکستان منصوبہ کی منسوخی، اراضی کے نئے استعمال اور الاٹیز کو رقوم واپسی بارے حتمی فیصلہ محکمہ ہاؤسنگ کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments