مزید 6ہزار 460سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے چوتھے مرحلے کی تیاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے چوتھے مرحلے کے آغاز کی تیاری کر لی گئی۔
اس مرحلے میں صوبے کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز ہے ۔ پہلی بار 600 سرکاری ہائی سکولوں کو بھی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔ چوتھے مرحلے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابقمجوزہ منصوبے کے تحت 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکولوں کے ساتھ 600 سرکاری ہائی سکول بھی نجی شعبے کے حوالے کیے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments