IACP کی جانب سے پولیس افسروں اور سیف سٹیز اتھارٹی کیلئے ایوارڈز
لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP)کی جانب سے پولیس افسروں اور سیف سٹیز اتھارٹی کو ایوارڈز سے نوازاگیا۔
پنجاب پولیس کے افسروں ڈی آئی جی احسن یونس کو گاڑیوں سے متعلق جرائم کی روک تھام، ایس پی ایلیٹ فورس عائشہ بٹ کو ٹریفک مینجمنٹ جبکہ ڈی آئی جی احسان صادق کو متفرق جرائم پر قابو پانے میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ IACPنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو گاڑیوں کی چوری اور متعلقہ جرائم کی روک تھام میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر ایوارڈدیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments