سلنڈر دھماکے میں زخمی بچی بھی چل بسی، ہلاکتیں 3ہوگئیں
مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے کے تھانہ سٹی کے علاقہ حدوکے میں سات روز قبل ہونیوالے گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور افسوسناک انجام، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیسری بچی آیت فاطمہ بھی دم توڑ گئی۔
دھماکے میں ماں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جبکہ خاندان کا آخری چشم و چراغ 5سالہ علی ثمر بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے ۔گزشتہ رات گئے دھماکے میں زخمی ہونے والی13 سالہ آیت فاطمہ بھی لاہورکے میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گئی۔واقعے میں 35سالہ خاتون مہک، 12 سالہ بیٹا عالیان اور 13 سالہ بیٹی آیت فاطمہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments