عظیم فلسفی نے اپنے افکار سے سوئی امت کو بیدار کیا:محمد نوید، شبیر عثمانی
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلباء اور اساتذہ نے مصورِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔پرنسپل محمد نوید اور ایس ایس ٹی شبیر احمد عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال محض ایک شاعر نہیں بلکہ عظیم فلسفی تھے ، جنہوں نے اپنے افکار سے سوئی ہوئی امت کو بیدار کیا۔اقبال کی شاعری کا مرکزی نقطہ خودی کا پیغام ہے ، جس کا مقصد اپنی صلاحیتوں کا ادراک اور اﷲ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments