تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 75واں افکارِ رضا سیمینار
تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 75واں افکارِ رضا سیمینار نبی کریم ؐ اللہ تعالیٰ کے نائب اور خلیفہ اعظم ہیں:ڈاکٹر اشرف آصف جلالی
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد اقصی وڈالہ میں 75 ویں افکار رضا سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکے منتظم علامہ افضل قادری تھے ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے اختیارات ِ رسول ؐکے موضوع پر مقالہ پیش کرتے کہا اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ؐ کو مالک و مختار بنایا۔ آپ ؐاللہ کے نائب اور خلیفہ اعظم ہیں۔ اللہ عطا کرنیوالا ہے اور رسول ؐتقسیم کرنیوالے ہیں۔ گھبراہٹ، خوف، قحط اور احتیاجی کے وقت صحابہ کرام ؓنبی کریم ؐکی طرف رجوع کرتے تھے ۔ آپ ؐکے کہنے پر بارشوں کا برسنا اور کا رک جانا دکھا کر اللہ نے یہ ظاہر کیا کہ اسکے دربار میں آپ ؐکی کتنی قدر و منزلت ہے ۔ آپ ؐکی بارگاہ میں جانور اور پرندے بھی اپنی مشکلات کے حل کیلئے آئے تو انکی بھی داد رسی فرمائی۔ قیامت کے دن بھی آپ ؐمقام محمود پر جلوہ گر ہونگے اور جنکے دلوں میں رائی جتنا بھی ایمان ہو گا انہیں جہنم سے نکال کر جنت عطا فرمائینگے ۔سیمینار میں سید عمر فاروق شاہ، علامہ طاہر اویسی، علامہ ایاز شریف جلالی، پیر سید طارق شاہ بخاری، مفتی ادریس جلالی، مولانا شوکت مصطفائی و دیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments