ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا ناقابل برداشت :شذرہ منصب
ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا ناقابل برداشت :شذرہ منصبنامناسب زبان استعمال کرنے والے مولانا اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان نے خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے بچانے میں مدد ملی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ریاست کے حوالے سے نامناسب زبان استعمال کی، ایک زیرک سیاستدان سے ہمارے شہداء کے بارے میں ایسی گفتگو کی توقع نہیں تھی۔ انہیں جذبات میں ریاست کے بارے میں کہے گئے الفاظ پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments