ڈکیتی کی جھوٹی 15کال پر شہری کیخلاف مقدمہ

 ڈکیتی کی جھوٹی 15کال  پر شہری کیخلاف مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر چونیاں نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے کے الزام میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 تھانہ صدر چونیاں میں تعینات سب انسپکٹر عبدالقیوم نے استغاثہ بھجوایا کہ مولا پور کے رہائشی مجیب الرحمٰن نے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر ڈکیتی کی واردات سے متعلق مبینہ طور پر جھوٹی کال کی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی جانچ کے بعد اطلاع غلط ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...