بجلی چوری کا الزام ، صارف کیخلاف مقدمہ درج

 بجلی چوری کا الزام ، صارف  کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ کھڈیاں نے مین لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 کھڈیاں سب ڈویژن کے ایس ڈی او عرفان حیدر نے تھانہ کھڈیاں میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزاری کہ ہریکے نول میں چیکنگ کے دوران صارف ناصر راجپوت کو مبینہ طور پر واپڈا کی مین ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کیبل لگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر پولیس نے صارف کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...