کوٹ رادھاکشن:نہر سے بوری بند لاش برآمد

کوٹ رادھاکشن:نہر سے بوری بند لاش برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ کوٹ رادھاکشن میں نہر سے بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔

 کوٹ جیتے والا کے قریب نہر کے کھالے میں ایک لاش پڑے ہونے کی اطلاع پرریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ایک بند بوری میں موجود تھی، جسے نہر کنارے پھینکا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...