کاہنہ : گاڑی کی ٹکر سے 7سالہ بچہ جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 7سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
شہزادہ روڈ کے رہائشی اعظم کا 7 سالہ بیٹا حذیفہ دکان سے چیز لینے گھر سے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے بری طرح سے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں کمسن حذیفہ ہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کربچے کی لاش تحویل میں لے کرضروری قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments