ایل پی جی کی 550 سے 650 روپے کلو فروخت جاری،صارفین پریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی کی دستیابی خواب بن گئی ،قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ،ایل پی جی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئی۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 294 روپے مقرر کی گئی تاہم لاہور سمیت پنجاب بھر میں 550 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے جینا مشکل کردیا ہے ، اوگرا سمیت دیگر ادارے قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں ،ایل پی جی مہنگی ہونے سے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا مشکل ہوگیا ہے ، ایل پی جی مہنگی ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے ، رکشہ ڈرائیور ،ہوٹل و تندور مالکان اور گھریلو صارفین سبھی قیمت بڑھنے سے متاثر ہورہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments