یونیک گروپ کے سالانہ انٹر سکول تقریری مقابلے

یونیک گروپ کے سالانہ انٹر سکول تقریری مقابلے

نئی نسل کی قائدانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے درست رہنمائی کی جائے،رابعہ نسیممسفرہ عبید، اصباح طاہر ، احمد شیخ کی اول پوزیشنز ،فاتح طلبہ کوانعامات تقسیم

لاہور (سٹا ف رپورٹر )یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکولز تقریری مقابلے کا انعقاد ڈاکٹر نثار رانا آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔اختتامی تقریب کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رابعہ نسیم فاروقی مہمان ِخصوصی تھیں۔ مہمانانِ گرامی میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر ماجد ظہور،سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اُردو لینگوئج اینڈ لٹریچر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور اینکر ریحان طارق شامل تھے ۔ مقابلے میں یونیک گروپ کے 90کیمپسز کے طلبہ نے شرکت کی ۔رابعہ نسیم نے خطاب میں کہا ہماری نئی نسل میں قائدانہ صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب مواقع، درست رہنمائی اور صلاحیتوں کے اظہار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔عبدالمنان خرم نے کہا تقریری مقابلے طلبہ کو کامیاب پاکستانی بنائینگے اور وہ مختلف شعبوں میں قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کرینگے ۔ مقابلوں میں تیسری سے پانچویں جماعت کیٹگری میں یونیک17نیلم بلاک کیمپس کی مسفرہ عبید ،چھٹی سے آٹھویں کلاس کیٹگری میں یونیک شادباغ کیمپس کی اصباح طاہر اور نویں سے بارہویں جماعت کیٹگری میں یونیک آئی ای پی ٹائون کیمپس کے احمد شیخ نے اول پوزیشنز لیں ۔ فاتح طلبہ کو سرٹیفکیٹس،شیلڈز اور کیش پرائزسے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد خان، وائس چیئرمین عفیف اشرف صدیقی،ڈائریکٹر پروفیسر عبداللہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر وسیم انور ، طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...