کسی سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی:ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ

 کسی سے ناانصافی برداشت نہیں کی  جائیگی:ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ نواز سیال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی کی ہدایات پر شیخوپورہ پولیس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کے مسائل کو میرٹ پرحل کیا جا رہا ہے۔ شہری بلاخوف و خطر اپنے مسائل اور شکایات پولیس افسروں تک پہنچائیں، قانون کے مطابق فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسی شہری سے ناانصافی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیس افسراور اہلکار شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری اور میرٹ کے مطابق انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...