صنعتی مزدوروں کیلئے سیفٹی اینڈ ہیلتھ کونسل قائم
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں صنعتی مزدوروں کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیفٹی اینڈ ہیلتھ کونسل قائم ،پنجاب حکومت نے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ 2019کے تحت کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کونسل صنعتی اداروں میں ورکرز کے تحفظ، صحت اور محفوظ ماحول فراہمی کیلئے قانون سازی اور پالیسی سازی پر کام کرے گی۔ کونسل میں سرکاری محکموں کے علاوہ آجروں، مزدور تنظیموں اور سیفٹی ماہرین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments