یو ایم ٹی میں انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کانفرنس، 64 تحقیقی مقالے پیش

یو ایم ٹی میں انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ  کانفرنس، 64 تحقیقی مقالے پیش

لاہور(خبر نگار)یو ایم ٹی کے ڈاکٹر حسن مراد سکول آف مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام 9 ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس مینجمنٹ میں کاروباری انتظام اور جدید رجحانات سے متعلق 64 تحقیقی مقالے پیش، طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پینل ڈسکشنز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مہمان خصوصی ایران کے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حسن صدیقی سمرجانی، ریکٹر یو ایم پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، پرووسٹ ڈاکٹر عامر اعظم خان، ڈین HSM ڈاکٹر تاشفین اظہرودیگر شریک ہوئے۔ ڈاکٹر آصف رضا نے کہا جدید کاروباری تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بین الاقوامی علمی روابط اور تعلیمی و صنعتی تعاون ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹر حسن صدیقی نے کہا طلبہ جدید کاروباری رجحانات اور تاریخی علمی ورثے سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو مستقبل کے کامیاب کاروباری رہنماؤں کے طور پر تیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...