مرکز صراط مستقیم میں امام شاہ جلال الدینؒ کے عرس کی تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراط مستقیم اور مرکزی انجمن جلالیہ رضویہ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حافظ الحدیث سیدنا امام شاہ جلال الدین مشہدیؒ کے 41 ویں عرس کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے کہا کہ امام شاہ جلال الدین مشہدی ؒنے عمر بھر احیائے دین کیلئے انتھک جدوجہد کی، قرآن و سنت کے ایسے حاملین تیار کیے جنکی تدریسی و تبلیغی خدمات پر ایک جہان گواہ ہے۔ مفتی غلام قادر صدیقی، مفتی غلام قادر فاروقی و دیگر علمانے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments