تاجر شیخ محمد یونس کی اہلیہ انتقال کر گئی،نماز جنازہ ادا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دائرہ دین پناہ کی معروف کاروباری شخصیت تاجر شیخ محمد یونس کی اہلیہ،بخاری روڈ کے معروف تاجر شیخ کلیم اللہ کی ہمشیرہ ،شیخ محمد سہیل،شیخ محمد وقاص کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دائرہ دین پناہ میں ادا کی گئی جس میں مقامی اور کوٹ ادو کے سیاسی، سماجی و دینی حلقوں اور تاجر برادری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔