پیرا فورس کی کارروائی سے دو سال سے بند گلی واگزار

پیرا فورس کی کارروائی سے  دو سال سے بند گلی واگزار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دو سال سے بند سرکاری گلی کو واگزار کروا دیا۔ ۔۔۔

طویل عرصے سے قائم غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا کر گلی کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جس سے شہریوں کی آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہو گئیں۔ پیرا فورس نے موقع پر تجاوزات صاف کر کے گلی کو فوری طور پر قابلِ استعمال بنا دیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عوامی راستوں کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ علاقہ مکینوں نے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلی کھلنے سے سینکڑوں افراد کی روزمرہ مشکلات ختم ہو گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں