ریونیو دینے والا قصبہ گجرات بنیادی سہولتوں سے محروم
قصبہ گجرات (نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو کا سب سے زیادہ ریونیو دینے والا قصبہ ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔۔۔۔
درجنوں آئل ڈپو، آئل ریفائنری اور صنعتی مراکز کی موجودگی کے باوجود قصبہ گجرات میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ سیوریج کا مناسب نظام موجود نہیں، گلیوں میں سولنگ اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے رات کے وقت شدید مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ نکاسیٔ آب کا بھی مؤثر انتظام نہیں۔ بارش کے دوران گلیاں پانی سے بھر جاتی ہیں اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بنیادی سہولیات فوری فراہم کی جائیں اور قصبہ گجرات کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ۔