گگومنڈی:کالوکالونی منشیات کاگڑھ ،نوجوان نسل تباہ
سی سی ڈی تھانے سے کالونی کاچندفرلانگ کافاصلہ،نشے نے کئی گھراُجاڑدئیے
گگومنڈی(نامہ نگار)گگومنڈی:کالوکالونی منشیات کاگڑھ بن گئی،بچے نوجوان بوڑھے آئس کی لت میں پڑگئے ۔سی سی ڈی تھانے اورپولیس اسٹیشن سے کالوکالونی کاچندفرلانگ کافاصلہ،نشے نے کئی گھراُجاڑدئیے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی تھانہ اورپولیس اسٹیشن گگومنڈی سے صرف چندفرلانگ کے فاصلہ پربستی کالوکالونی منشیات کاگڑھ بن گیاہے کالوکالونی میں بچے ،نوجوان حتٰی کہ بوڑھے بھی آئس کے نشہ کی لت میں لگے ہوئے ہیں کالوکالونی کے ہردوسرے گھر میں ایک فردآئس کانشہ کرتانظرآتاہے پولیس اورسی سی ڈی کی کمزورگرفت کیوجہ سے آئس کے نشہ نے کالو کالونی کے کئی گھراُجاڑدئیے ہیں سرشام ہی بچے بوڑھے اورنوجوان کالوکالونی کے نزدیک ہی پختہ کھال اورنزدیکی قبرستان میں ٹولیوں کی شکل میں نشہ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں اہل دیہہ نے ڈی پی اووہاڑی سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ۔