کوٹ ادو:رشتہ سے انکار بی ایس سی کی طالبہ اغوا

کوٹ ادو:رشتہ سے انکار  بی ایس سی کی طالبہ اغوا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)رشتہ سے انکار،بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتی ایم ایس سی کی طالبہ اغواء کرلی گئی۔۔۔۔

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے رہائشی محمد طاہر نے درخواست دی کہ وہ اپنی 22سالہ ہمشیرہ جویریہ عباس کو اپنے ماموں کے گھر سے بسواری موٹر سائیکل پر واپس لا رہا تھا کہ نورے والا پھاٹک کے قریب سفید رنگ کی کار میں موجود3 مسلح افراد نے دھمکیاں دیکراسکی ہمشیرہ کوزبردستی کار میں بٹھا لیا،شور پر ایک شخص موقع پرپہنچا اورکار کا تعاقب کیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مدعی کے مطابق ملزم رضوان رحمان راجپوت کی فیملی نے ان کی ہمشیرہ کا رشتہ مانگا تھا لیکن انکی فیملی نے انکار کر دیا،جس پر یہ واقعہ رنجش کے تحت پیش آیا۔پولیس نے بھائی محمد طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں