ویمن یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت پر سیمینار

ویمن یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت پر سیمینار

ڈیجیٹل لٹریسی ، سائبر آگاہی جدید تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کی بنیادی ضرورت،ملیکہ

 ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کی جانب سے \\\"جدید دور میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت\\\" کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار ٹرانس نیشنل سِنرجی پراجیکٹ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ تھا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تحقیقی تعاون، مشترکہ اشاعت، ریموٹ پی ایچ ڈی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بنایا گیا ہے ۔سیمینار کی نگرانی شعبہ فزکس کی چیئرپرسن اور پراجیکٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملیکہ رانی نے کی، جبکہ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور برٹش کونسل اس کے معاونین میں شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں