اداروں میں تزئین و آرائش کے کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سرکاری اداروں میں تزئین و آرائش کے کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفیکشن، صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا،محکمہ ایجوکیشن، زراعت اور لائیوسٹاک اور فیاض پارک میں بیوٹیفکیش،صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں خوشگوار ماحول پیدا کیا جائے اور سرکاری اداروں میں تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔