بابا شاہ جمالؒ کے عرس کی تقریبات ختم

 بابا شاہ جمالؒ کے عرس کی تقریبات ختم

مونڈکا ( نامہ نگار ) حضرت بابا شاہ جمالؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات ختم،ثقافتی میلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

 مہمان خصوصی مقامی ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلے اور ٹھیلے صحت مند سرگرمیاں ہیں اور انہیں باقاعدگی سے جاری رکھنا چاہیے ۔میلے میں کبڈی، کشتی، گسنی، بیل دوڑ اور دیگر صحت مند کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ بچوں کی تفریح کے لیے جھولے ، کھلونوں کے سٹالز اور مٹھائی کی دکانیں بھی لگائی گئیں جس سے علاقے میں خوشی اور رونق کا سماں دیکھنے میں آیا۔ سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ ایسے میلوں سے نوجوان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور منفی رجحانات سے دور رہتے ہیں۔انہوں نے ملک عبدالمالک کہنوں کو میلے کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تقریبات معاشرتی ہم آہنگی اور ثقافتی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں