تیز رفتار ی ،ون ویلنگ میں ملوث 6ملزم جیل منتقل
ملتان(کورٹ پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت نے تھانہ مظفر آباد، تھانہ بی زیڈ، تھانہ سیتل ماڑی، گلگشت، پرانی کوتوالی، چہلیک اور تھانہ لوہاری گیٹ میں درج تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے کے مقدمات میں گرفتار ملزموں عثمان، ریاض، احمد، ارسلان، علی اور رضوان کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔