پولیس پر فائرنگ، مخدوم رشید سے ایک ملزم گرفتار

پولیس پر فائرنگ، مخدوم  رشید سے ایک ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مخدوم رشید پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزموں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور تیزی سے واپس مڑنے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم شدید چوٹ لگنے سے زمین پر گر گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت شاہ زمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں