ریٹائرڈ کیپکو ملازم محمد فاروق خان چانڈیہ انتقال کر گئے

ریٹائرڈ کیپکو ملازم محمد فاروق  خان چانڈیہ انتقال کر گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کے مطابق ماسٹر اشرف خان، محمد اکرم خان چانڈیہ اور محمد اسلم خان چانڈیہ کے بھائی ریٹائرڈ کیپکو ملازم محمد فاروق خان چانڈیہ انتقال کر گئے۔

نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مہر شاہ والا مگسن نہر پر واقع پل چانڈیہ والی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر کوٹ ادو کی سیاسی، سماجی، دینی و شہری حلقوں سمیت اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں