جہانیاں : کرسمس پر 16گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات

جہانیاں : کرسمس پر 16گرجاگھروں  میں دعائیہ تقریبات

جہانیاں (نمائندہ دنیا) ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا۔

 16 سے زائد گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ عبادات کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ سکیورٹی کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار تعینات رہے ۔ عبادات کے بعد ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں اور کیک کاٹے گئے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں