میلسی ؛ سُتھرا پنجاب مہم کے تحت کرسمس کیک کاٹا گیا
میلسی (نامہ نگار) تحصیل میلسی میں سُتھرا پنجاب مہم کے تحت کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ٹی ایم اور اے ایمز، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران، سُتھرا پنجاب مہم سے وابستہ نمائندگان اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے ، صفائی اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور سُتھرا پنجاب مہم کے اہداف کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔