کتے کے کاٹنے سے متاثرہ گائے ذبح کرکے دفن کردی گئی
میلسی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار) سپیشل برانچ میلسی کی بروقت کارروائی کے باعث کتے کے کاٹنے سے متاثرہ گائے انسانی استعمال سے پہلے تلف کر دی گئی۔
نواحی علاقے کوٹ مظفر کے رہائشی محمد اجمل نے متاثرہ مویشی قصائی سہیل کو فروخت کیا تھا جو اسے ذبح کرکے گوشت عام شہریوں کو بیچنا چاہتا تھا۔ سپیشل برانچ کے آفیسر مہر محمد افتخار نے خفیہ اطلاع پر فوری نشاندہی کی اور ایس ایچ او تھانہ میراں پور نور مزمل نے کارروائی کرتے ہوئے جانور کو تحویل میں لیا۔ ویٹرنری معائنے میں تصدیق ہوئی کہ گائے ریبیض کی مہلک بیماری میں مبتلا تھی۔ انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر جانور کو ضابطے کے مطابق زمین میں دفن کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ وبائی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔