بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے متعدد واقعات رپورٹ
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
نیو ملتان پولیس کو عمیر اسماعیل نے بتایا کہ ملزم حمزہ مختیار نے 8 لاکھ 73 ہزار روپے ادھار لے کر چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈی کلیئر نہ ہو سکا۔کینٹ پولیس کو محمد حمزہ نے اطلاع دی کہ ملزم نواب قیصر نے 3 لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔ غلام شبیر نے بتایا کہ ملزم ذیشان احمد نے لاکھوں کا بوگس چیک دیا۔ مظفر آباد پولیس کو صدام اختر نے اطلاع دی کہ ملزم زاہد اقبال خان نے 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دیا۔ممتاز آباد پولیس کو علی رضا نے بتایا کہ ملزم محمد عمر نے مال خریدنے کے عوض بوگس چیک استعمال کیا۔ تھانہ بی زیڈ پولیس کو شہزاد نے بتایا کہ فیصل اور طاہر نے1 کروڑ 10 لاکھ روپے لیکر امانت میں خیانت کرتے ہوئے خورد برد کی۔