خاتون سے زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی
ملتان(کرائم رپورٹر)خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نازیبا ویڈیو بنانے ، بلیک میلنگ اور لاکھوں روپے نقدی و طلائی زیورات ہتھیانے کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے درخواست میں بتایا کہ اس کی ملزم علی کے ساتھ فون پر دوستی ہوئی۔ ملزم 12 نومبر کو اس سے ملنے آیا اور کسی نامعلوم مقام پر لے گیا، جہاں اس نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون کو بے ہوش کر دیا۔ ہوش میں آنے پر خاتون کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور ملزم نے اس دوران نازیبا ویڈیو بھی بنا لی۔خاتون کے مطابق ملزم نے ویڈیو کو بنیاد بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے تین لاکھ روپے نقدی اور دو تولہ طلائی زیورات ہتھیا لئے ۔ بعد ازاں ملزم مزید رقم کا تقاضہ کرتا رہا۔ رقم نہ ملنے پر ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔