خانیوال میں کالج کا سپورٹس گراؤنڈ شادی ہال میں تبدیل

خانیوال میں کالج کا سپورٹس گراؤنڈ شادی ہال میں تبدیل

گراؤنڈ شادی اور تقریبات کے لیے استعمال، کھلاڑی پریشان اور احتجاج پر مجبور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )سول لائن میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا سپورٹس گراؤنڈ، سڈنی گراؤنڈ اب شادی ہال کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے ۔ کالج ملازم نے مبینہ طور پر گراؤنڈ کو کرائے پر دینے کا آغاز کیا۔چند سال قبل مقامی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ میں سرسبز گھاس اور درخت لگائے تھے تاکہ کھیلوں کے لیے محفوظ ماحول مہیا ہو۔ لیکن اب صبح و شام فیملیز کے لیے گراؤنڈ کھلا ہے اور ٹینٹ لگانے کی وجہ سے کھلاڑی شدید پریشان ہیں۔گراؤنڈ کی کل 10 کنال جگہ پر پہلے بھی قبضہ ہو چکا ہے ۔ کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے اور گراؤنڈ کو کھیلوں کے لیے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، تاکہ کالج کی زمین کے استحصال اور کھیلوں کے ماحول کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں