وہاڑی :قرآن پر ہاتھ رکھ کر جرائم سے لاتعلقی کا اعلان
کسی مجرمانہ سرگرمی یا منشیات سے تعلق نہیں، مقدمہ جھوٹا ہے : رحمت علی
وہاڑی (خبرنگار) چک نمبر 101 ڈبلیو بی کے رہائشی رحمت علی ولد محمد بوٹا نے قرآنِ مجید پر ہاتھ رکھ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرائم اور منشیات سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ رحمت علی نے کہا کہ ان کا کسی بھی مجرمانہ سرگرمی یا منشیات سے تعلق نہیں اور وہ قرآن پر حلف کھا رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھی قرآن پر حلف اٹھا کر ان کی بے گناہی کی تصدیق کی۔ رحمت علی نے بتایا کہ طاہر چوہان نے مخالفین کے کہنے پر ان سے رشوت طلب کی، نہ دینے پر جھوٹا مقدمہ درج ہوا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ان کے خلاف الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے ۔