کوٹ ادو : ٹرالر کی زد میں آکر چالان کلرک جاں بحق

 کوٹ ادو : ٹرالر کی زد میں آکر چالان کلرک جاں بحق

نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کی تلاش جاری ،عبدالمجید مقامی قبرستان میں سپرد خاک

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود احسانپور روڈ نزد چلہ موڑ پر پراسیکوشن برانچ کے چالان کلرک عبدالمجید لاڑ ٹرالر کی زد میں آ گئے ۔ شدید زخمی حالت میں انہیں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ احسانپور میں ادا کی گئی، جس میں اہل علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں