کرسمس کا اصل پیغام محبت و احترام سے رہنا ہے :جاوید خورشید
بورے والا (سٹی رپورٹر) بورے والا میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں سینٹ پیٹر کھتولک چرچ یعقوب آباد میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبادت کے دوران ریورنڈ فادر جاوید خورشید نے کرسمس کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کا اصل پیغام عبادت، بندگی اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت و احترام سے رہنا ہے ۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے معزز افراد بھی موجود تھے ۔ آخر میں منتظمین نے سکیورٹی اداروں، پنجاب پولیس اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔