عدالت نے شوہر کے تشدد کا شکار خاتون کو دارلامان بھجوادیا
ملتان(کورٹ پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے درخواست پر خاتون کو دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ملتان کی عفت بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا اور درخواست گزار کے والدین اور بھائیوں نے بھی اسے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اس کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے لہذا اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا جائے۔