شادی شدہ خواتین سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا

شادی شدہ خواتین سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد افراد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مظفر آباد پولیس کے مطابق محمد امجد نے بتایا کہ اس کی بیٹی مدرسہ گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، معلوم ہوا کہ ملزم نے اسے کار میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔قطب پور پولیس کو محمد رضا نے اطلاع دی کہ ان کی بیوی اپنے والدین کے گھر گئی لیکن واپس نہیں پہنچی، بعد میں معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزموں نے اسے اغوا کر لیا۔ راجہ رام پولیس کو اعجاز حسین نے بتایا کہ ان کے والد خدا بخش گھر سے باہر گئے اور واپس نہیں آئے ، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں