چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفرازڈوگرکی ملتان آمد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس سرفرازڈوگرکی ملتان آمد

ملتان (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر ملتان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ملتان کے قاسم بیلا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قیام پذیر ہیں۔

چیف جسٹس کے دورۂ ملتان کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رہائش گاہ اور اطراف میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور چیف جسٹس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں