میپکو :ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت

میپکو :ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت

ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن کا ویڈیو لنک اجلاس، آڈٹ اعتراضات ختم کرنے پر زور

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لئے تمام آڈٹ اعتراضات بروقت ختم کئے جائیں تاکہ مدتِ ملازمت پوری کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر ان کے واجبات کی ادائیگی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ عملے کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر ایچ آر ایم وجاہت بُچہ کے ہمراہ منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ایڈمن اور ایچ آر ڈائریکٹوریٹ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں