گھر سے نقدی و زیورات چوری نامعلوم عورتوں کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)گھر سے نقدی، سونا اور چاندی چوری کر کے فرار ہونے کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے نامعلوم عورتوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شفیق شہزاد نے درخواست دی کہ چند نامعلوم عورتیں اس کے گھر آئیں اور مکان کرایہ پر لینے کے بہانے بات چیت شروع کی۔ ملزموں نے اہلِ خانہ کو باتوں میں الجھا کر نوسربازی کی اور موقع پا کر گھر میں موجود 95 ہزار روپے نقدی، دو تولہ سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔مدعی کے مطابق خواتین بڑی چالاکی سے واردات کر کے موقع سے فرار ہو گئیں۔