عدالت نے منشیات فروش جیل بھجوانے کا حکم دے دیا

عدالت نے منشیات فروش  جیل بھجوانے کا حکم دے دیا

ملتان(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدگی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار دو ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے منشیات فروش سہیل، قربان اور عبدالرحمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزموں سے 2 کلو گرام سے زائد چرس اور شراب برآمد کی گئی تھی۔ عدالت نے مزید تفتیش اور برآمدگی نہ ہونے کی بنیاد پر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں